اٹوا(سدھارتھ نگر): آج اٹوا اسمبلی حلقہ میں مجلس اتحاد المسلمین پارٹی کے کارکنان نے پارٹی کی طرف سے منچ لگا کر عید میلادالنبیﷺ کی جلوس میں شامل ہونے والوں کے لئے شربت کا انتظام کیا گیا۔
اٹوا اسمبلی حلقہ کے صدر جناب سرور عالم اور اٹوا کے نگر صدر عبدالعظیم عرف اجو نے اس کام کو خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیا۔ وہیں یوتھ ضلع صدر جناب آزاد صاحب جبکہ سابق صدر اسمبلی حلقہ کے صدیق راعنی خان رضوان نے بڑے عقیدت و احترام کے ساتھ جلوس میں شامل ہونے والے عوام کی خدمت میں لگے رہے۔ آخر میں یوتھ ضلع صدر اور اٹوا اسمبلی حلقہ کے صدر جبکہ اٹوا نگر صدر نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا۔
