حیدرآباد 7 ستمبر (مشرقی آواز جدید): آج صبح 11 بجے دن بمقام دارالعلوم نلگنڈہ ضلعی جمعیت العلماء کا انتخاب بحسن و خوبی منعقد ہوا۔ اس موقع پر ریاستی جمعیت العلماء کی جانب سے بحیثیت مبصر حافظ پیر خلق احمد صاحب تشریف لائے۔
اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ بعد ازاں سابقہ میعاد کی تفصیلی رپورٹ مولانا محمد اکبر خان اسعدی صاحب (جنرل سکریٹری جمعیت العلماء ضلع نلگنڈہ) نے پیش کی، جس میں گزشتہ میعاد کے دینی، سماجی اور تنظیمی کاموں پر روشنی ڈالی گئی۔
اس کے بعد صدر جمعیت العلماء ضلع نلگنڈہ حضرت مولانا سید شاہ احسان الدین قاسمی صاحب نے اپنے پراثر خطاب میں جمعیت العلماء کی تاریخ، اس کے اغراض و مقاصد اور اب تک کی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور اراکین کو جمعیت کے مشن کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کی ترغیب دی۔
انتخابی کارروائی میں ضلع بھر سے اراکینِ منتظمہ نے بھرپور شرکت کی اور اتفاقِ رائے سے آئندہ میعاد کے لیے درج ذیل عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا۔
•صدر کے لئے حضرت مولانا سید شاہ احسان الدین قاسمی صاحب منتخب کیا گیا۔
جبکہ نائب صدور کے لئے
مفتی جاوید حسین صاحب،
مفتی محمد صدیق صاحب،
مولانا مخدوم محی الدین صاحب،
مولانا محمد ولی اللہ صاحب،
جناب حفیظ خان صاحب، کا انتخاب عمل میں آیا
جنرل سکریٹری میں مولانا محمد اکبر خان اسعدی صاحب،
سیکریٹری حافظ سید حسان الدین فرقان،
خازن کے لئے مولانا یاسر حسین صاحب،
 پریس سیکرٹری حافظ عتیق الرحمن بیگ کا انتخاب عمل میں آیا۔
اجلاس میں ضلع نلگنڈہ کے سنگ تراشوں کے مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ریاستی جمعیت نےریاستی  عام انتخابات سے قبل صدر پردیش کانگریس سے وعدہ لیا تھا کہ اقتدار میں آتے ہی سنگ تراشوں کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔ اس موقع پر ریاستی جمعیت کے سکریٹری نے یقین دہانی کروائی کہ ان مسائل کو جلد از جلد حکومت کے سامنے پیش کر کے حل کروانے کی کوشش کی جائے گی، نیز اس
اجلاس میں تمام منڈلوں کے صدور و زمہ داران شریک ہوئے تھے۔
آخر میں اجتماعی دعا پر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان منتخب عہدیداران کو اپنی ذمہ داریوں کو بحسن و خوبی انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے اور جمعیت العلماء کے مشن کو مزید تقویت بخشے۔ آمین۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے