آن لائن درخواست کی 20 ستمبر اور ہارڈ کاپی داخل کرنے کی آخری تاریخ 25 ستمبر 2025 

گلبرگہ(11 / ستمبر 2025ء): دفتر وائس چانسلر گلبرگہ یونیورسٹی کلبرگی  سے جاری پریس نوٹ مورخہ 10 / ستمبر  2025 کے بموجب پوسٹ گریجویٹ، ڈپلومہ پوسٹ گریجویٹ اور سی بی سی ایس کورسس میں داخلوں کے لئے گلبرگہ یونیورسٹی کے مین کیمپس، پی جی سنٹرس، افیلیئٹیڈ گورنمنٹ اور پرائیویٹ کالجز  میں تعلیمی سال 2026 / 2025 میں آن لائن شعبہ اردو و فارسی میں درخواستیں مطلوب ہیں. تفصیلات کے مطابق  آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 / ستمبر 2025 مقرر ہے جبکہ ضروری اسناد کے ساتھ پُر کردہ آن لائن درخواست کی ہارڈ کاپی متعلقہ شعبہ میں داخل کرنے کی آخری تاریخ 25 / ستمبر 2025 کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات  گلبرگہ یونیورسٹی کے ویبسائٹ  www.gug.ac.in  پر ملاحظہ فرمائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے