بیدر۔ 13؍ ستمبر ( پریس نوٹ): ڈاکٹر ارشاد نوید معاون امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ،شہر بیدر کے پریس نوٹ کے مطابق دوروزہ خطبات سیرت النبی ﷺ بضمن ریاستی مہم ’’ انصاف کے علمبردارپیغمبر حضرت محمد ﷺ ‘‘ کا انعقاد 13اور 14ستمبر 2025بروز ہفتہ و اتوار بعد نماز مغرب جامع مسجد بیدر عمل میں آئے گا۔تفصیلات کے مطابق 13؍ ستمبر2025بروز ہفتہ کو ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد صاحب سکریٹری برائے رابطہ عامہ جماعت اسلامی ہند، شہر حیدرآباد اور مفتی سید سراج الدین نظامی صاحب نائب صدر جماعت اہل سنت کرناٹک کے خصوصی خطاب ہوںگے ۔14؍ستمبر 2025بروز اتوار کو مولانا حامد محمد خان صاحب مرکزی ذمہ دار جماعت اسلامی ہند و سابق امیر حلقہ تلنگانہ اور مولانا عبد الغنی خان صاحب حسامی صدر جمعیۃ العلماء ہند، ضلع بیدرکے خصوصی خطاب ہوں گے ۔مجلس استقبالیہ کمیٹی برائے سیرت مہم کے ذمہ داران مفتی فیاض الدین نظامی صاحب، مولانا مونس کرمانی صاحب، مفتی افسر علی نعیمی ندوی صاحب ، مفتی عزیر مظاہری ندوی صاحب، ڈاکٹر عبد القدیر صاحب، محمد آصف الدین صاحب ،محمد معظم صاحب، احمد سیٹھ صاحب ، محمد فہیم سیریکار صاحب، شوکت صاحب، حافظ سید عمر ہاشمی صاحب، شاہ حامد محی الدین قادری صاحب، فراست ایڈوکیٹ صاحب، نبی قریشی صاحب، شاہ متین قادری صاحب، عبد العزیز منا صاحب، سمیع الدین سوداگر صاحب ، شیخ سلیم صاحب، فیاض صاحب، احتشام الحق صاحب، اشفاق احمد صاحب، شیخ سراج الدین صاحب، سید مختار صاحب، سمیع الدین صاحب ، محمد عارف الدین صاحب، محمد صلاح الدین صاحب،عامر عرفان صاحب اور انجینئر حافظ سید عتیق اللہ صاحب نے عامۃ المسلمین مرد و خواتین سے شرکت کی پر خلوص گزارش کی ہے کہ نماز مغرب جامع مسجد میں ہی ادا کریں تاکہ خطبات سیرت النبی محمد ﷺ سے بھر پور استفادہ کر سکیں۔
