ضلع صدر سرور خان ہوں گے مہمانِ خصوصی، کارکنان و عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل
مہراج گنج: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ودھان سبھا 315 فریندہ مہراج گنج کی سرگرمیوں میں ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ بہدوری بازار میں ودھان سبھا دفتر مکمل ہو چکا ہے اور اس کا افتتاح 28 ستمبر بروز اتوار کو کیا جائے گا۔
اس افتتاحی تقریب میں پارٹی کے ضلع صدر جناب سرور خان صاحب بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوں گے۔ اس موقع پر مختلف علاقوں سے مجلس کے عہدیداران، کارکنان اور حامی بڑی تعداد میں موجود رہیں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اس دفتر کے قیام سے کارکنان کو ایک مضبوط پلیٹ فارم میسر ہوگا جہاں سے وہ عوامی مسائل کے حل اور پارٹی کی پالیسیوں کو بہتر انداز میں آگے بڑھا سکیں گے۔ اس کے علاوہ یہ دفتر عوام کے ساتھ قریبی روابط قائم کرنے اور ان کی شکایات و مسائل سننے کا مرکز بھی ہوگا۔
بلوک صدر برجمن گنج، مہراج گنج طفیل خان اور ودھان سبھا صدر فریندہ 315 قاری عزیزالرحمٰن نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ یہ دفتر نہ صرف پارٹی کے لیے ایک سنگ میل ہے بلکہ عوامی خدمت کے ایک نئے دور کا آغاز بھی ہے۔ ہم تمام کارکنان، ذمہ داران اور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ 28 ستمبر کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہو کر اس پروگرام کو کامیاب بنائیں۔
