گلبرگہ: ڈاکٹر محمد اصغر چلبل سابق چیرمین گلبرگہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی ،عبدالجبار گولہ نائب صدرجوائنٹ ایکشن کمیٹی ،افضال محمود سیکریٹری جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور اسد علی انصاری صدر مجلس تعمیر ملت گلبرگہ کی اخباری کانفرنس کی اطلاع کے مطابق حکومت کرناٹک کی جانب سے22؍ستمبر تا7؍اکتوبر 2025تک سماجی ، تعلیمی اور معاشی سروے کیا جارہا ہے، گلبرگہ کے عوام الناس کو اطلاع دی جاتی ہے کہ حکومت کرناٹک کی جانب سے جو سروے کیا جارہا ہے۔
اس سے متعلق کرناٹک بیک ورڈ کمیشن کی جانب سے بتاریخ5؍اکتوبر بروز اتوار بوقت صبح10بجے تاشام5بجے تک عوام الناس کے لئے سروے سے متعلق معلوماتی کیمپ گولڈ برڈس اسکول بلا ل آباد کالونی اور حج کمیٹی نیا محلہ میں منعقد کیا جارہا ہے، جن گھروںمیں سروے کرنا باقی ہے یا نہیں ہوا ہو تو ان کے لئے بیک ورڈ کلاسیس آفیسرعوامی مسائل کی یکسوئی کے لئے سروے میں آسانی کے لئے کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
مزید معلومات کے لئے عبدالجبار گولہ ایڈوکیٹ جوائنٹ ایکشن کمیٹی موبائل نمبر9886261299اورافضال محمود جوائنٹ ایکشن کمیٹی موبائل نمبر8971205540پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے