سداسیوپیٹ 8/اکتوبر(مشرقی آواز جدید): صدر مجلس اتحاد المسلمین سداسیوپیٹ مسٹر شیخ غوث پاشاہ نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ نقیب ملت الحاج بیرسٹر اسد الدین اویسی رکن پارلیمنٹ حیدرآبادو صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی ہدایات اور جناب کوثر محی الدین رکن اسمبلی کاروان حیدرآباد وانچارج ضلع سنگاریڈی کی رہنمائی میں آنے والے ضلع پریشد، منڈل پریشد، سرپنچوں کے انتخابات کے لئے مجلس اتحاد المسلمین سداسیوپیٹ منڈل انتخابات میں حصہ لے گی۔انتخابات میں حصہ لینے کےلئے خواہشمند امیدوار، زیڈ پی ٹی سی،یم پی ٹی سی، ممبرزکے لئے سرپنچوں کے لئے دفتر مجلس اتحاد المسلمین سداسیوپیٹ محمدیہ نگر روبرو،یم آر او، دفتر پر شخصی ملاقات کریں۔مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9959930936 پر رابطہ کریں۔۔۔۔۔
