ظہیرآباد 10/ اکتوبر (مشرقی آواز جدید): ظہیرآباد میں واقع بھوانی مندر ریلوے انڈر بریج کے نیچے جمع گندے پانی سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جاگو تلنگانہ کے ریاستی صدر پی۔ رامولو نیتا نے اس مسئلہ کو میونسپل کمشنر کے علم میں لایا۔ جس پر کمشنر بلدیہ سبھاش راؤ دیشمکھ نے فوراً حکام کو ہدایت دی کہ موقع پر جا کر نالے کی حالت کا جائزہ لیں۔ جہاں انجینئروں نے معائنہ کیا تو پتا چلا کہ پرانا نالہ قبضے میں آ گیا ہے، اسی وجہ سے پانی بہہ نہیں رہا۔
حکام نے کہا کہ ریونیو اور آبپاشی محکمہ مل کر نالہ صاف اور قبضہ ختم کریں گے تاکہ بارش کا پانی آسانی سے گزر سکے۔ کمشنر نے یقین دلایا ہے کہ انڈر بریج کے نیچے جمع پانی جلد صاف کر دیا جائے گا۔عوام نے اس قدم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اگر نالہ کھل جائے تو گندے پانی اور بدبو سے بڑی راحت ملے گی۔اس موقع پر پی۔ رامولو نیتا، سی پی آئی لیڈر نرسملو، سُدھیر بنداری اور مقامی لوگ موجود تھے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے