ظہیرآباد 13/اکتوبر(مشرقی آواز جدید): کوہیر منڈل کی معروف شخصیت و داعی تبلیغ الحاج محمد شوکت علی صاحب بعمر 50 برس مالک اے زیڈ اسٹیل ظہیرأباد متوطن دگوال کا اچانک قلب پر حملے کے باعث انتقال ہوگیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ مرحوم کے فرزند حافظ محمد ابو بکر بلالی نے جامع مسجد دگوال میں بعد نماز عشاء ادا کی۔ تدفین آبائی قبرستان موضع دگوال میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا ہے۔
مرحوم کے جلوس جنازہ میں علماء و حفاظ کے علاوہ بلا تفریق مذہب و ملت ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک تھے۔ واضح رھے کہ مرحوم محمد واجد صدر مجلس دگوال کے چچا تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون پر رابطہ کریں۔9542027659 .9010042468
