ظہیرآباد 22/اکتوبر(مشرقی آواز جدید): حلقہ ظہیرآباد کے کوہیر منڈل میں قومی  شاہراہ تا کوہیر سڑک پر کویلی بنک سے کچھ ہی فاصلے پر خطرناک گڑھے پڑ گئے تھے جس مسافروں کی آمدورفت اور لاری بسیں دیگر وہیکلس کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ اس تناظر میں، مقامی لوگوں کی درخواست پر اور حادثات کی روک تھام کے لئے کوہیر پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر مسٹر نریش نے جے سی بی کی مدد سے سڑک پر واقع گڑھوں کو مٹی ڈال کر بند کرادیا۔سب انسپکٹر نریش صاحب کے اس اقدام کو مقامی لوگوں اور دیگر مسافروں نے سراہا،  کوہیر ایس آئی نریش صاحب کی تعریف کرتے ھوئے عوام نے شکریہ اداکیا۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے