سہارنپور (احمد رضا): پوری دنیا میں قرآن کریم کا علم اپنے آپ میں ایک معجزہ ہے جو علم قرآن کی مقدس آیات سے انسان کو سکھایا اور سمجھایا جاتا ہے اسکی کیفیت ہی کمال رکھتی ہے قرآن پڑھ کر دنیا کے سبھی مشکل سے مشکل کام خد بہ خد آسان ہو جاتے ہیں مکمل قرآن کریم حکمت اور تعظیم والا ہے بس لازم ہے کہ ہم قران مجید کی آیات کو اپنے دلوں میں محفوظ کریں اور فیض حاصل کریں یہی ملت اسلامیہ اور دیگر اقوام کے لئے بہتر ہے!
جن لوگوں کے دلوں میں قرآن کریم کی عظمت اور محبت موجود ہے وہ کبھی حقیر نہی بن سکتے کلام اللہ شریف کی تلاوت کرنے والے کمزور جسم ہو سکتے ہیں مگر روحانی اور نفسیاتی طور سے کافی بلند حوصلہ ہوتے ہیں کیونک قرآن کریم سینوں میں محفوظ رکھنے والے صرف اللہ رب العزت سے ڈرتے ہیں دنیا کی چاہت انکے دلوں کو متاثر نہی کر سکتی! در حقیقت قرآن دنیا کی واحد کتاب ہے جس کے پاس انسانی زندگی کے صفر کو ازل سے گور تک پہچانے کا مکمل دستور موجود ہے اگر انسان اپنی زندگی میں قرآن سے رہنمائی حاصل کرنے لگے تو زندگی کے مسائل خد بہ خود حل ہو جائیں اور ہم اپنے معاشرے کو بہترین معاشرہ بنا سکیں گے مذکورہ خیالات کا اظہار مولانا محمد خبر احمد ندوی نے تقریب درس قرآن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا غلط رخ پر چل پڑی ہے اس نے اپنے معبود حقیقی کے احکامات و ہدایات کو فراموش کردیا ہے، ہم اپنے معمولی ذاتی فائدہ کے لئے آیات قرآنی کی غلط تاویل و تشریح کرنے لگتے ہیں جبکہ قرآن مقدس نے ایسا کرنے سے صاف لفظوں میں منع کیا ہے اور ایسا کرنے والوں کو سخت وعیدیں سنائی ہیں۔

مولانا ندوی نے بنی اسرائیل کی تاریخ اور انبیاء کرام کے ساتھ ان کی زیادتیوں کا تفصیل سے تذکرہ کیا اور کہا آج بھی یہ شریر اور شرکش قوم موجود ہے، روئے زمین کا ذرہ ذرہ ان کے ظلم و بربریت کا گواہ ہے، ان لوگوں پر اللہ کی لعنت ہے عالم دین اسلامی مفکر مولانا مفتی محمد خبر ندوی نے کہا قرآن کو کم از کم ایک مرتبہ ترجمہ کے ساتھ ضرور پڑھنا چاہیے تاکہ ہمیں یہ معلوم ہو کہ اللہ ہم سے کیا چاھتا ہے ، یہ مقدس کتاب صرف برکت کے لئے نازل نہیں ہوئی ہے بلکہ اسے انسانی زندگی کی رہنمائی کے لئے نازل کیا گیا ہے، جو اس سے رہنمائی حاصل کرے گا وہ دنیا و آخرت میں کامیاب ہوگا اور جو اسے پس پشت ڈالے گا ذلت و رسوائی اس کا مقدر ہوگی !