حکمران عالم، خلفاء راشدین کے نقش قدم کی پیروی کریں، یہی فلاح انسانیت کا ضامن ہے۔
مطیع اللہ حقیق اللہ مدنی
خلفاء راشدین رضی اللہ عنھم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے افضل ترین صحابہ اور آپ کے جانشین ہیں جن کی خلافت رشد و ہدایت سے آراستہ بھی ہے۔ انہوں نے امت مسلمہ کے امامت و امارت کا حق ادا کیا اور جملہ امور میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اسوہ حسنہ بنایا اور اسی کی روشنی میں حکومت کا نظم و نسق سنبھالا اور ان کی خلافت میں اسلام کی نشر و اشاعت کا شاندار سلسلہ بھی جاری رہا اور انسانوں کی جان و مال کو تحفظ ملا نیز انہوں نے لوگوں کو مخلوقات کی پرستش سے نکال کر رب العالمین کی پرستش کی طرف دعوت دی اور دیگر خود ساختہ ومنسوخ محرف ادیان کے ظلم و جور سے نکال کر انہیں اسلام کے عدل و انصاف سے روسناش کرایا اور دنیا کے سامنے یہ واضح کیا کہ اسلام ہی دین رحمت ہے نیز انسانیت، امن و سلامتی اور ان کے بنیادی حقوق کی حفاظت اسلام میں ہے۔
خلفائے راشدین ابوبکر، عمرفاروق، عثمان اور علی رضی اللہ عنہم کی خلافت اور ان کا دور حکومت سب سے بہترین تھا اور ان کے دور میں عدل و انصاف کا بول بالا تھا۔
خلفائے راشدین اور جملہ صحابہ رضی اللہ عنہم رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بہترین جانشین ہیں،
خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم اور ان کی شاندار خدمات و کارنامے پر 13 نومبر کو لکھنو میں متعدد اصحاب علم خطباء تقریر پیش کریں گے ساتھ ہی کئی اصحاب قلم مقالہ نگاراں مقالے پڑھ کر سنائیں گے۔
صوبائی جمعیت اہل حدیث لکھنو کا اس موضوع پر کانفرس کرانا ایک بہترین قدم ہے۔ اللہ تعالی جمعیت کے ذمہ داروں کو مزید توفیق دے۔ آمین۔
