دیول گھاٹ ضلع بلڈانہ 17 نومبر(ذوالقرنین احمد): جماعت اسلامی ہند دیول گھاٹ ضلع بلڈانہ کے تحت جس کی آغوش میں پلتی ہیں حیات امم کے عنوان پر اقراء فنکشن ہال میں خواتین کے لئے یک روزہ ضلعی اجتماع کا انعقاد کیا گیا، محترمہ زہرہ جبین صاحبہ کے درس قرآن سے اجتماع کا آغاز ہوا انھوں کہا قرآن سے نصیحت حاصل کرتے رہو، اپنے آپ کو اور اپنے اہل خانہ کو جہنم کی آگ سے بچاؤ، پورے کے پورے دین میں داخل ہوجاؤ۔

مولانا الیاس فلاحی صاحب نے کلیدی خطاب میں فرمایا کہ ماؤں کی گود میں قوم پروان چڑھتی ہے، تقوی  پرہیزگاری سے بچوں کی تربیت ہوتی ہے نیلوفر اقبال صاحبہ نے میڈیا سیکرٹری نے سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا کے تعلق سے کہا ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ ہم اس کا مثبت استعمال کرتے ہوئے ملک کے نظام کی حفاظت کرسکے، حالات کا مقابلہ کرسکے۔ محترمہ مبشرہ فردوس صاحبہ نے ٹوٹتے خاندان بکھرتا سماج کے عنوان پر سیر حاصل گفتگو کی، موجودہ حالات میں ہمارا معاشرہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے خاندان بکھر رہے گھریلو رنجشوں کی وجہ سے طلاق ، خلع، وراثت ساس بہو کی تنازعات میں الجھ کر رہ گیا ہے دختران اسلام دشمنان اسلام کی نشانہ پر ہے۔

محترمہ نفیسہ عتیق صاحبہ نے عبادات کے شعبہ پر روشنی ڈالی نماز کو سمجھ کر پڑھنے سے تقوی حاصل ہوتا ہے، حقوق العباد کے تعلق سے کہا کہ اللہ کی رضا کے لیے حقوق العباد کی ادائیگی ضروری ہے۔ بے حیائی اور بری باتوں سے بچنے کے لیے نماز پابندی سے پڑھنے کی تلقین کی۔ روزہ سے روحانی طاقت حاصل ہوتی ہے۔ اسی کی ساتھ امیر حلقہ مولانا الیاس فلاحی صاحب نے مسجد بلال میں اساتذہ سے آن لائن خطاب کیا، بعد نماز ظہر ناگرک سویدھا کیندر کا افتتاح بھی عمل میں آیا، دیول گھاٹ کے رفقاء مفتی محمد ضمیر کراچی صاحب، اور حافظ مجاہد صاب وغیرہ نے انتھک کوشش کی۔ امیر حلقہ کی دعا پر اجتماع کا اختتام عمل میں آیا۔ تقریباً ڈھائی ہزار خواتین نے ضلع و اطراف سے شرکت فرمائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے