رکن اسمبلی کنیز فاطمہ اور رکن پارلیمینٹ رادھا کرشنا دوڈمنی کے ہاتھوں افتتاح
گلبرگہ 19 / نومبر : محترمہ کنیز فاطمہ رکن اسمبلی گلبرگہ اور شری رادھا کرشنا دوڈمنی رکن پارلیمنیٹ گلبرگہ نے ایم کے گولہ ٹرانسپورٹ کی روزانہ کی پارسل سروس برائے گلبرگہ تا حیدرآباد اور حیدر آباد تا گلبرگہ کا گولہ چوک نہرو گنج میں ربن کاٹ کر افتتاح کیا ۔ جناب عبدالستار گولہ ،عفان مقصوود علی عبدالجبار گولہ، اجمل گولہ،بابانذر محمد خان، ایس اے عرفان ،محمد عارف حسینی، ایم اے ٹی و دیگر نے مہمانان کا استقبال و خیر مقدم کیا اور تمام خصوصی مہمانان کی گلپوشی و شال پوشی کی گئی ۔ خصوسی مدعوئین میں ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل وزیر میڈیکل ایجوکیشن کرناٹک، فراز الاسلام ، محمد عثمان علی ایچ ایم جانی ، عبدالماجد پیارے، بابا نذر محمد خان عبدالواجد پیارے، سینئیر صحافی حکیم شاکر، سینئیر صحافی ڈاکٹر ماجد داغی، کانگریسی قائد عبدالعزیز خرادی،مبین احمد زخم، سینئیر صحافی عزیز اللہ سرمست، عالم خان صابق صدر نشین باب سیٹھ ، محبوب علی مہاراجہ ہوٹل ، عبدالرئوف قریشی ، فضل خان ، یوسف مارپلی، سبحان شعبدی، ڈاکٹر عارف غوث الدین، ڈاکٹر رفیق محمد جانی، پیر زادہ فہیم الدین، ڈاکٹر عبدالباری۔ ڈاکٹر افتخار الدین، ڈاکٹر منظور دکنی، عبدالستار چوہے، سید شاہ ہدایت اللہ قادری، ششیل جی نموشی صدر نشین ایچ کے ی سوسائٹیز، طبوخان کارپوریٹر، تنویر سرڈگی سابق کارپوریٹر، علمبردار زیدی، ایس وی پاسر ایڈوکیٹ صدر نشین گلبرگہ بار اسوسی ایشن، پی این کپنور ایڈوکیٹ، عبدالمنان ایڈوکیٹ، چاند پٹیل نندور کر، خورشید ملاں، مولانا محمد نوح، قاضی رضوان الرحمن مشہود صدیقی، محمد انور سلیدار، محمد حسن گولہ، ایس کے عبدالرحیم، محمد جلال الدین گولہ وغیرہ کے علاوہ اور کئی معزز شہریان شریک تھے، جناب عبدالجبار گولہ ایڈوکیٹ ، گولہ خاندان کے دیگر افراد اور گولہ ٹرانسپورٹ کی نئی سروس سے تعلقہ رکھنے والے تمام ذمہ داران نے مدعوئین کا خیر مقدم کیا ۔ اس موقع پر تمام شرکائے تقریب کے لئے ہائی ٹی کا بھی بندوبست کیا گیا تھا ۔
