مبروک الف مبروک صدرِ محترم حضرت مولانا سید سمیع اللہ صاحب قاسمی مدظلہ العالی
نظام آباد 20/نومبر(مشرقی آواز جدید): جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کے معروف اور باوقار عالمِ دین حضرت مولانا سید سمیعُ اللہ صاحب قاسمی صاحب کو ایک مرتبہ پھر اتفاقِ رائے سے صدر جمیعت علماء ضلع نظام آباد منتخب کیا گیا۔ اُن کی دوسری میعاد کے اس فیصلے نے شہر بھر کی مذہبی و سماجی فضا میں خوشی اور اطمینان کی نئی لہر پیدا کردی ہے ۔ مختلف مسالک کے اکابر علماء، حفاظِ اکرام، دینی اداروں کے ذمہ داران اور شہر کی قابلِ ذکر اور معتبر شخصیات نے اس انتخاب کو نہایت حوصلہ افزا اور جماعت کے لیے مبارک قدم قرار دیا۔
اس سلسلے میں جمیعت علماء ضلع نظام آباد کی جانب سے ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں علماء کی بڑی تعداد شریک ہوئی جن میں منڈلوں کے صدور اور اراکین منتظمہ موجود رہے اور بطور ِ مبصر مرکز کی ہدایت پر حضرت مولانا عمر صاحب بنگلور اور حضرت مولانا مفتی عبدالغنی صاحب صدر جمعیتہ علماء ضلع نرمل نے شرکت کی اور دستورِ جمیعت کے مطابق تمام کاروائ مکمل فرمائ جن میں صدر کی حیثیت سے حضرت مولانا سید سمیع اللہ صاحب قاسمی اور نائب صدور کی حیثیت سے مولانا اسماعیل عارفی صاحب مفتی رفیق ذاکر صاحب جناب نصیر الدین صاحب جناب یحییٰ ظفر صاحب۔ اور بطور خازن جناب عنایت علی افروز صاحب کو منتخب کیا اجلاس کے دوران مقررین نے مولانا سید سمیع اللہ صاحب قاسمی صدر جمیعت علماء ضلع نظام آباد کی علمی بصیرت، تنظیمی صلاحیت، ان کے خلوصِ نیت اور گزشتہ مدت میں انجام دی گئی خدمات کا تفصیل کے ساتھ تذکرہ کیا۔ خصوصی طور پر ان کی قیادت میں جمعیتہ علماء کی جانب سے دینی، سماجی، رفاہی اور ملی سطح پر ہونے والی مثبت پیش رفت کو سراہا گیا۔
علماء و حفاظ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مولانا سید سمیعُ اللہ صاحب قاسمی کا دوبارہ صدر منتخب ہونا اس بات کی واضح دلیل ہے کہ جماعت ان کے کردار، دیانت داری اور مسلسل خدمات پر بھرپور اعتماد رکھتی ہے اور انہیں اپنا قائد تسلیم کرتی ہے ۔ شرکائے اجلاس نے اس امید کا اظہار کیا کہ مولانا موصوف آئندہ میعاد میں مزید حکمت، فہم و فراست اور مضبوط انتظامی قیادت کے ساتھ جمعیت کے کاموں کو نئی سمت دیں گے۔
تقریب کے اختتام پر علماءِ حفاظ شہر نے مولانا سید سمیعُ اللہ قاسمی صدر جمیعت علماء ضلع نظام آباد کو تہنیت پیش کی اور شال پوشی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ انہیں دین و ملت کی خدمت میں مزید عزم، استقامت اور کامیابی عطا فرمائے۔
محفل مجموعی طور پر اتحاد، اخوت، خیرخواہی اور علمی وقار کے خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر شہر کے ان قابلِ ذکر علماء اور دانشوران نے شرکت کی جن میں قابل ذکر جناب افضل الدین صاحب مولانا عبدالناصر قاسمی مولانا سید ثناء اللہ ساحرالقاسمی مولانا زبیر مدنی مولانا واصف ایوبی مولانا محمد بن خالد ندوی مولانا عاطف مظاہری حافظ عرفان صدیقی حافظ حقانی خان حافظ عتیق صاحب حافظ نسیم غازی حافظ ابراہیم اشاعتی حافظ عبدالولی ڈاکٹر فہیم ڈاکٹر مظہر عبداللہ انجینیر فہام الدین ودیگر موجود تھے۔۔
