لعل گنج ویشالی (پریس ریلیز): مدرسہ فردوس العلوم ،لعل گنج ویشالی کے طلبہ وطالبات نے سونپور میلہ میں منعقد آفات منیجمنٹ پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ، میلہ پہونچنے سے قبل ہی مولانا رضوان احمد ، مفتی ظل الرحمن قاسمی اور رضیہ سلطانہ نے پورے جوش و خروش کے ساتھ خندہ پیشانی سے ان نو نہالوں کا استقبال کیا پھر پہلے طے شدہ پروگرام کے مطابق بچوں اور بچیوں کو آفات منیجمنٹ پروگرام کے پنڈال کے سایہ میں ناگہانی آفات کے موقع سے کیا طریقہ کار اختیار کرنا ہے اس کی نمائش کرایا گیا ۔
سب سے پہلے بچوں کو بتایا گیا کہ اگر زلزلہ آجاۓ تو اس وقت ہم اپنی جان کو کیسے بچائیں ، اس سے بچنے کے لئے انہوں نے کہا کہ رکو جھکو چھپو کے فارمولے پر عمل کرنا ہے یعنی اگر زلزلہ آجاۓ تو وہیں پر رک جائیں اس کے بعد جھک کر کسی محفوظ جگہ جیسے ٹیبل کے نیچے، پیلر کے سایہ میں یا کسی مضبوط چیز کے نیچے چھپ جائیں گے تو ہماری جان محفوظ رہے گی۔ ندی ، نہر اور سمندر میں ڈوبنے لگے تو اس سے بچنے کے لئے مختلف انداز کے طریقہ کار کو بچوں کے ذریعہ عملی طورپر کرکے دکھایا گیا ۔
سانپ اگر ڈس لے تو اوجھا دعا تعویذ کے بجائے علاج و معالجہ کو ترجیح دیتے ہوئے اسپتال کا رخ کرنے کی ترغیب دی گئی ۔بائک کی سواری کررہے ہیں تو ہیلمیٹ کا استعمال لازمی طور پر کرنا چاہیے اس لیے کہ سر اگر محفوظ ہے تو سب کچھ محفوظ ہے اس لیے سر کی حفاظت کے لئے ہیلمیٹ ضرورلگانا چاہیے اگر ایسا نہیں کرتے ہیں تو پھر نتیجہ کیا نکلتا ہے اس کو ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے عملی طور پر کرکے دکھایا ۔
اس کے علاوہ بھی بہت سارے پروگرام تھے گویا کہ آفات کی جتنی بھی قسم اور ناگہانی مصائب کے جتنے بھی حالات ہوسکتے ہوں جیسے آگ زنی، ہارٹ اٹیک،زلزلہ اور بھگدڑ تمام حالات سے نمٹنے کے طریقہ کار سے واقف کرایا گیا ۔اس موقع پر مدرسہ فردوس العلوم لعل گنج کے اساتذہ ماسٹر محمد نسیم الھدیٰ ، مولانا عبد الغفور اور مشرف جمیلہ نے بچوں کی اچھی نگرانی کی ، ان اساتذہ نے بہار مدرسہ بورڈ پٹنہ کی طرف سے اس منیجمنٹ پر مامور ماسٹر ٹرینر مولانا رضوان احمد ، مفتی ظل الرحمٰن قاسمی ،رضیہ سلطانہ اور کوآرڈینیٹر سنبل افروز کا دل کی گہرائی سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اس طرح کے پروگرام کے تعلق سے مزید نیک خواہشات کی امید رکھتے ہیں۔
