’مثالی سماج کی تعمیر میں پڑوسی کا کردار‘ کے موضوع پر سمپوزیم آج
لکھنؤ: جماعت اسلامی ہند نے’ پڑوسیوں کے حقوق’ عنوان پر ملک گیر پیمانے پر دس روزہ مہم کے آغاز کا اعلان کیا ہے جو ’مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ‘ کے نعرے کے تحت 21 نومبر سے 30 نومبر تک دس روز کے لیے پورے ملک میں چلائی جائے گی۔ اس مہم کا مقصد ہمسایوں کے ساتھ حسنِ سلوک، خیرخواہی اور پڑوسیوں سے بہتر تعلقات کے جذبے کو دوبارہ زندہ کرنا اور سماجی رشتوں کو مضبوط بنانا ہے۔
اس ضمن میں کل بروز اتوار جماعت اسلامی ہند شہر لکھنؤ کی جانب سے ’مثالی سماج کی تعمیر میں پڑوسی کا کردار‘ کے موضوع پرایک سمپوزیم کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ناظم شہر ڈاکٹر امجد سعید فلاحی نے بتایا کہ ہوٹل فیوژین فلیور نزد کے کے پیلیس، وکاس نگر میں صبح ساڑھے دس بجے سے اعجاز احمد اسلم ندوی(رکن شوریٰ جماعت اسلامی ہند) کی صدارت میں یہ سمپوزیم ہوگا۔ ڈاکٹر امجد سعید نے لوگوں سے اس سمپوزیم میں شرکت کی درخواست کی ہے۔
مذکورہ اطلاع جماعت اسلامی ہند، یوپی مشرق کے شعبۂ میڈیا کے ذریعہ جاری کردہ پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔
