حیدرآباد 26/نومبر (مشرقی آوازجدید): سارہ القران انٹر نیشنل اکاڈمی کی جانب سے تجوید کورس کے مکمل ہونے پر آن لائن اور آف لائین طا لبات میں سرٹیفکٹ اور انعامات تقسیم کے گئے طالبہ روحی خان کی قرات سے جلسہ کا آغاز ھوا۔ حسنی بیگم نے درس قران پیش کیا مظھر النساء نے تجوید کی اہمیت پر تقریر پیش کی۔ طالبات رومیصہ اور فوزیہ نے اپنے خیلات کا اظہار کیا کہ کس طرح اکاڈمی کے اساتذہ نے ان میں قرآن سیکھنے کا جذبہ پیدا کیا۔ ڈائریکٹر آف اکاڈمی محترمہ عالمہ فاضلہ عفت عائشہ صا حبہ نے اکاڈمی کا تعارف پیش کیا۔ سارہ القران اکاڈمی کی جانب سے ہر ہفتہ آن لائن، آف لائن اجتماع کیا جاتا ہے۔ ہر اتوار کو رات 7 تا 8 بجے أسان گرامر کے ساتھ تفسیر کے کلاسیس ہوتے ہیں۔ اکاڈمی کا مقصد فران فہمی کو عام کرنا اور طالبات میں داعیانہ کردار سنت رسول سے محبت پیدا کرنا ہے۔ اکاڈمی میں تجوید کورس قران کورسیس کا آغاز ہو رہا ہے۔ جلسہ کا اختتام دعا سے ہوا۔ کنوینر عالمہ عائشہ نے شکریہ ادا کیا۔ مزید  آن لائن کلاسیس کےلئے رابطہ کریں۔9182330477

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے