معاون ناظم ضلع محمد معین الدین امیر مقامی محمد قیصر غوری و دیگر کے ہاتھوں انعامات کی تقسیم
ظہیرآباد۔30/نومبر (مشرقی آوازجدید): جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد نارتھ شعبہ خواتین کی جانب سے”حقوق ہمسایہ مہم "سے متعلق مختلف مقابلوں کا انعقاد 30/ نومبر بروز اتوار، صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیرآباد عمل میں لایا گیاجس میں حصہ لینے والی طالبات کی عمر 13 سے 30 سال جبکہ بچوں کے لیے 7 سے 13سال کی عمر کے 250 سے زائد طلبہ نے حصہ لیا 1.مقابلہ ماڈل پریزینٹیشن بعنوان محلے کی صفائی۔ ماحول کا تحفظ انعام اول کے لئے شازیہ پروین دوم ثناء فاطمہ سوم ہادیہ پروین شاہین اسکول۔ 2.تحریری مقابلہ بعنوان "اچھا پڑوسی ۔ اچھاہمسایہ جس میں انعام اول اسری’ فاطمہ دوم تقدیس فاطمہ سوم نظیفہ کونین ،3.کہانی سنانا مقابلہ میں انعام اول آفرین انجم گورنمنٹ ہائی اسکول قصاب گلی دوم روضہ رحمت گورنمنٹ ڈگری کالج سوم رخسار بیگم ضلع پریشد ہائی اسکول گڑھی ٹوبی 4۔مقابلہ نعرہ بناناانعام اول افشاں بیگم گورنمنٹ اسکول قصاب گلی دوم مسیحا تسکین شاہین جونیر کالج سوم سمعیہ صدیقہ عوامی ہائی اسکول 5.ڈرائنگ مقابلہ میں انعام اول آفیہ زینب مہندرا اسکول دوم ارمان پاشاہ اسلامیہ ماڈل اسکول سوم آسیہ ایم ایس اسکول وغیرہ تمام مقابلہ جیتبےوالوں کو تقسیم انعامات تقریب میں امیر مقامی جماعت اسلامی ظہیرآباد نارتھ محمد قیصر غوری معاون امیر مقامی انجنیئر محمد شہبازالدین معاون ناظم ضلع سنگاریڈی مغرب محمد معین الدین ودیگر کے ہاتھوں مومنٹو کتب انعامات سے سرفراز کیا گیا۔
اس موقع پر ذمہ داران وطلبہ کو مبارکباد پیش کی گئی جن کی انتھک کوششوں کے ذریعہ یہ ممکن ہوا جس کا مقصد لڑکیوں اور بچوں میں اپنی آواز بلند کرنے اور حقوق ہمسایہ کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد نارتھ سی آئی او انچارچ جی آئی او کی جانب سے ایک پرامن اور تعلیمی ماحول فراہم کیا گیاجہاں طلبہ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کئے۔ اس دوران ایک ڈرامہ امام ابو حنیفہ اور پریشان کرنے والا قیدی سی آئی او ممبرس نے پیش کیا جس میں ترغیبی انعامات بھی دیئے گئے اور ریفرشمنٹ بھی دیا گیا اس خوشگوار ماحولی تقریب کا آغاز مصفرہ آفشین کی تلاوت وترجمانی سے ہوا افتتاحی کلمات انچارچ سی آئی او ومہم کنوینر محترمہ فہمیدہ نے اداکئے اختتامی کلمات ناظمہ ہما تنویر نے اداکئے نظامت سمرین بیگم نے بخوبی انجام دیں اظہار تشکر جی آئی او پریسیڈنٹ حذیفہ افنان نے پیش کیا اور دعا پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔۔
