ظہیرآباد 30/ نومبر(مشرقی آوازجدید): بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ورکن پارلیمان حیدراآباد اور اکبر الدین اویسی قائد مقننہ اور کوثر محی الدین رکن اسمبلی کاروان وسنگاریڈی ضلع انچارج کی ہدایت پر محمد اطہر احمد صدر مجلس ظہیرآباد نے ظہیرآباد کے محلہ گڑھی کے علی شاخان اورنوجوانوں کو ظہیرآباد میں واقع مجلس کے دفتر پر آن نوجوانوں کا استقبال کرتے ہوئے انہیں پارٹی کھنڈوا پہنا کر مجلس میں شمولیت اختیار کروائی۔
اس موقع پر صدر مجلس ظہیرآباد محمد اطہر احمد نے ان سے مخاطب ہوکر کہا کہ پورے بھارت دیش میں مجلس اتحاد المسلمین ایک ایسی پارٹی ہئے جو عوام کے درمیان رہتے ہوئے عوامی مسائل حل کرنا اور عوام کو راحت پہنچانے کا کام مجلس اتحاد المسلمین کرتی ہے۔ موجودہ حالات میں مسلمانوں کے کوئی مسائل آتے ہیں اور کوئی مشکل آتی ہئے تو پورے بھارت دیش میں صرف بیرسٹر اسدالدین اویسی اور اکبر الدین اویسی کی آواز اٹھتی ہے، اس آواز کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ اطہر احمد نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مجلس اتحاد المسلمین میں شمولیت اختیار کرکے اسدالدین اویسی اور اکبر الدین اویسی کے ہاتھوں کو مضبوط کریں شمولیت اختیار کرنے والے نوجوان اعظم خان، سراج، قمر،ستار، مزمل، سلیم، قدیر، سیف، شہباز، عفان، تنویر ہیں۔
اس موقع پر مجلس ضلع جنرل سکریٹری محی الدیں غوری ٹاؤن کے شریک معتمدین عامر بن عبداللہ، شیخ الیاض وارڈ صدر محمد شفیع کے علاوہ دیگر شامل تھے۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے