اندراج سے محروم وقف جائیدادوں کے اندراج کیلئے مزید تین ماہ کی توسیع کا مطالبہ
حیدرآباد- 8/ ڈسمبر(مشرقی آوازجدید): حضرت مولانا شاہ سید احسان الدین رشادی قاسمی صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ عزت مآب وزیر اعلیٰ تلنگانہ٬ مینارٹی ویلفیر ڈیپارٹمنٹ٬ وقف بورڈ چیئرمین اور تمام احباب جنہوں نے امید پورٹل پر اندراجات کے عمل کو مکمل کیا ہے٬ سی ای او محمد اسد اللہ صاحب کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس پوری مہم کو اپنی نگرانی میں کامیاب انداز سے مکمل کیا ہے۔ ڈسٹرک انسپکٹرس آئی ٹی پروفیشنل، فیلڈ اسٹاف و دیگر حضرات کے ساتھ مشکل حالات میں بہتر انداز سے کام کیا ہے, مزید چھ ماہ کا وقت مل جاتا تو بقیہ اندراجات کا عمل تقریباً مکمل ہو جاتا۔ تلنگانہ وقف بورڈ نے بہت کم وقت میں قابل تعریف کام کیا ہے۔ اس میں تمام لوگوں کی مشترکہ محنت اور ملی تنظیموں کے ذمہ داران٬ نوجوان و علماء اکرام نے انفرادی و اجتماعی طور پر حصہ لیکر کام کیا ہے۔
جناب حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب جنرل سکریٹری و ارکان منتظمہ جمعیتہ علماء تلنگانہ نے وقف ٹریبونل سے اندراجات سے محروم وقف مساجد٬ عاشور خانوں٬ قبرستانوں کے اندراج کیلئے مزید تین ماہ کی توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔ تاکہ بچی ہوئی وقف جائیدادوں کی حفاظت کو یقینی طور پر بچایا جاسکے۔ تاکہ کوئی بھی جائداد امید پورٹل سے خالی نہ رہ سکے۔ ساتھ ہی ساتھ عزت مآب وزیر اعلیٰ و چیف جسٹس تلنگانہ سے گزارش کی ہے کہ وقف ٹربیونل کو مضبوط کریں، بنچ کی تکمیل کریں تاکہ وقف کی جائیدادوں اور دیگر مسائل کا حل ہوجائے۔
اس موقع پر قاضی اکرام اللہ سابق ناظر القضاة٬ مولانا عبدالرحمن٬ مولانا اکبر خان٬ مولانا عبدالستار٬ مولانا اسماعیل شریف٬ مولانا سمیع٬ مفتی صہیب٬ حافظ عتیق٬ حافظ شمس الدین اور حافظ فرقان موجود تھے۔
Post Views: 318
