ظہیرآباد۔ 31/دسمبر(مشرقی آوازجدید): جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد موسی’ نگر ڈویژن کا اجتماع عام بعنوان "حقوق انسانی اور اسلام ” زیر نگرانی محمد ارشاد سیکریٹری ڈویژن کل شام بمقام موسی’ نگر بمکان محمدtc نظام الدین غوری منعقد ہوا جس میں بطور مہمان خصوصی ناظم ضلع سنگاریڈی مغرب محمد ناظم الدین غوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام حقوق انسانی کا علمبردار اور پاسبان ہے جس کو اللہ کے رسول صلی اللہ وسلم نے 14 سو سال پہلے ہی متعارف کیا۔ ہرسال عالمی سطح پر 10 ڈسمبر کو حقوق انسانی منایا جاتا ہے۔ بطور مہمان معاون ناظم ضلع محمد معین الدین نے حقوق انسانی اور مسلمانوں پر مسلمانوں کے حقوق کو پیش کیا اس اجتماع کا آغاز حامد حسین کی تذکیر بالقرآن سے ہوا۔ سکریٹری ڈویژن محمد ارشاد نے اختتامی خطاب کیا، معاون سکریٹری سید احمد علی نے نظامت کے فرائض بحسن خوبی نبھایا اور اظہار تشکر بھی پیش کیا۔
اس موقع پر معززین کی قابل لحاظ تعداد موجود تھی دعاء پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔۔۔
