بسواکلیان 30 ڈسمبر (خواجه سرتاج الدین): بسواكلیان كے سابقہ رکن اسمبلی ملک ارجن کھوبا نے بیدر ضلع کے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ساگر کھنڈرے کو ان كی 28ویں جنم دن کے موقع پر پرخلوص مبارکباد دیتے هوئے نیک خواھشات کا اظہار کیا۔ ملک ارجن کھوبا ریاست کرناٹک کے سب سے کم عمر رکن اسمبلی کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ وہ 26 سال کی عمر میں رکن اسمبلی بننے تھے۔
