نظام آباد 31/دسمبر(مشرقی آوازجدید): حضرت مولانا شاہ احسان الدین صاحب قاسمی صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ کی شہر نظام آباد آمد پر ایک مخصوص پروگرام منعقد کیاگیا ۔اجلاس کا آغا ز ادارہ کے شعبہ عالمیت کے طالب علم محمد سیف اللہ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔  حافظ محمد افسر صاحب نے نذرانہ عقیدت مآب صلی اللہ علیہ وسلم پیش کیا۔
مولانا سید احسان الدین صاحب نے اپنے پرمغز خطاب میں فرمایا کہ اخلاص وللہیت  ہماری زندگیوں میں آجائے جو بھی عمل کرے  خالص اللہ کی رضاء کے لئے کرے نام ونمود شہرت کے لئے بلکل نہ کرے  اسی طرح حضرت مولانا نے سب کو تقوی اختیار کرنے کو کہا گناہوں سے پاک زندگی گزارنے کی تلقین کی  حصول علم کے لئے یہ دونوں چیزوں کو اختیار کرنے سے اللہ پاک کی مدد ونصرت شامل ہوسکتی ہے  اسی طرح اس پروگرام کے مہمان حضرت حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب  جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء تلنگانہ  بھی رونق اسٹیج رہے۔  اجلاس کے اختتام پر ادارہ مظہرالعلوم کے ناظم محترم وصدر جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد حضرت مولانا سید سمیع اللہ صاحب قاسمی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر ادارہ  مظہر العلوم کے اساتذہ و تلامذ  شہر و واطراف منڈلوں  کے معڑز علماء  وصدور و سیکریٹری ودانشواران جمعیتہ علماء موجود تھے۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے