ظہیرآباد 2/جنوری (مشرقی آواز جدید): بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ورکن پارلیمان حیدراآباد اور اکبر الدین اویسی قائد مقننہ اور کوثر محی الدین رکن اسمبلی کاروان وسنگاریڈی ضلع انچارج کی ہدایت پر محمد اطہر احمد صدر مجلس ظہیرآباد نے ظہیرآباد کے محلہ شانتی نگر کے نوجوانوں کو ظہیرآباد میں واقع مجلس کے دفتر پر ان نوجوانوں کا استقبال کرتے ہوئے انہیں پارٹی کھنڈوا پہنا کر مجلس میں شمولیت اختیار کروائی۔ اور اس موقع پر صدر مجلس ظہیرآباد محمد اطہر احمد نے ان سے مخاطب ہوکر کہا کہ پورے بھارت دیش میں مجلس اتحاد المسلمین ایک ایسی پارٹی ہے۔ جو عوام کے درمیان رہتے ہوئے عوامی مسائل حل کرنا اور عوام کو راحت پہنچانے کا کام مجلس اتحاد المسلمین کرتی ہے۔موجودہ حالات میں مسلمانوں کے کوئی مسائل آتے ہیں اور کوئی مشکل آتی ہے تو پورے بھارت دیش میں صرف بیرسٹر اسدالدین اویسی اور اکبر الدین اویسی کی آواز اٹھتی ہے۔اس آواز کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
اطہر احمد نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مجلس اتحاد المسلمین میں شمولیت اختیار کرکے اسدالدین اویسی اور اکبر الدین اویسی کے ہاتھوں کو مضبوط کریں۔ شمولیت اختیار کرنے والے نوجوان محمد رضوان پٹیل، سماحت پٹیل، سید اظف، عدنان احمد، سیدنبی، اسد آمیری ہیں۔ اس موقع پر سابقہ نائب صدر نشین بلدیہ عظمت پاشاہ شریک معتمدین عامر بن عبداللہ، شیخ الیاس خازن محمد تصفور وارڈ صدر محمد ایوب پارٹی کے قائدین محمد سمیر، محمد فیاض، سید کریم کے علاوہ دیگر شامل تھے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے