ظہیرآباد ۔2/جنوری (مشرقی آواز جدید): ظہیرآباد ایم آر سی میں ضلع سنگاریڈی آئیٹا AIITA کے سال نو 2026 کے وال وٹیبل کیلنڈر کا رسم اجرا   منڈل ایجوکیشن افیسرظہیرآباد و مگڑم پلی جناب جی مانیا اور محمد جعفر علی کے ہاتھوں عمل میں آیا اس موقع پر جناب پی وی ایل این مورتی ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول قصاب گلی ظہیر اباد نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی آئیٹا ہر سال اپنا کیلنڈر ایک منفرد انداز میں شائع کرتی ہے جس میں بلا تصاویر معلوماتی مواد فراہم کیاجاتا ہے ایم ای او ظہیر اباد نے آئیٹا کیلنڈر کی سراہانہ کی اور کہا کہ کیلنڈر دیدہ زیب اور معلوماتی ہے اور اس میں کسی بھی یونین لیڈر کی تصویر نہیں ہے  جو کہ ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے اس موقع پر ریاستی فائنانس سیکرٹری سید اظہرالدین، ریاستی میڈیا سیکرٹری محمد معین الدین ضلعی جنرل سیکرٹری خواجہ نظام الدین مقامی صدر محمد عمران احمد خان جنرل سیکرٹری سید حفیظ علی امیر مقامی جماعت اسلامی ہند شہر ظہیر آباد نارتھ و ساوتھ محمد قیصر غوری اور   سیدعبدالرؤف کے علاوہ محمد ارشاد نذیر شریف ناگراج عبدالمجید میڈیا سیکریٹری شیخ ولی رضوان احمد و دیگر موجود تھے۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے