گلبرگہ۔ 3؍جنوری (راست): نئے عیسوی سال کے آغاز کے پہلے دن محب ِ اردو ،سماجی جہدکار اور وظیفہ یاب محکمہ پولیس جناب خواجہ فریدالدین انعامدار نے یکم جنوری کو گلبرگہ شریف سے شاہ پور (ضلع یادگیر) کا سفر کرتے ہوئے شیخ صلاح الدین بیڑی کے ہمراہ سرکاری اردو Hrpsشاہ پور ضلع یادگیر پہنچے ۔ میرمعلم جناب عارف تماپوری ، معاون معلم خواجہ پیراں کے علاوہ دیگر اساتذہ کی موجودگی میں طلبہ وطالبات کو نئے سال کا تحفہ کنڑا۔ انگریزی گرامر کتابوں کی شکل میں پیش کیا۔ میرمعلم عارف تماپوری نے خواجہ فریدالدین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ اداکیا۔ اس بات کی اطلاع خواجہ فریدالدین انعامدار کے ذرائع نے دی ہے۔
