ظہیرآباد 3/جنوری(مشرقی آوازجدید): ضلع سنگاریڈی شہر ظہیرآباد کے محلہ قریش تکیہ ظہیرآباد میں درگاہ حضرت سید برہان اُللّٰہ شاہ قادری الچشتی رح و بارگاہ پاؤں پلہ سید سلیمان شاہ قادری الچشتی رح کا  عرس مبارک 11رجب المرجب بروز جمعرات بعد نماز عشاء صندل مالی درگاہ سجادہ نشین سید شاہ ضمیر الدین قادری الچشتی کے مکان سے گشت کرتا ہوا درگاہ حضرت سید برہان اُللّٰہ شاہ رح پر صندل کی رسم ادا کی گئی درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا اور وہاں سے بارگاہ حضرت پاؤپلہ سید سلیمان شاہ قادری الچشتی رح کی بارگاہ پر صندل کی رسم ادا کی اور فاتح خوانی درود و سلام کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے درگاہ سجادہ نشین سید شاہ ضمیر الدین قادری نے ظہیرآباد کی امن و شانتی کے لئے دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور بعد ازاں قوالیوں کا بھی انتظام رکھا گیا تھا اور اس موقع پر سید ممتاز شاہ بردار سجادہ نشین ، سید صادق علی شاہ ،سید فردین شاہ ، کے علاوہ سید شریف ، سید مصیب، محمد جہانگیر سابق میونسپل کونسلر ،حضرت محمد نظام الدین خلیفہ ظہیرآباد ، اور حضرت محمد اسلم شاہ قادری چشتی قلندری حیدرآباد، محمد مقصود علی نیالکل منڈل ،
محمد علاؤ الدین صدر نوا نرمانا پراجا سمیتی ، محمد ربانی خان کے جی این ظہیرآباد ، اور ظہور شاہ ، جوتی پنڈال ٹی آر پی پارٹی جنرل سیکرٹری اور سندھیا سنگر کے علاوہ مقامی عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے