بیدر بیٹرمنٹ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سادگی اور سعادت والے نکاح 

بیدر۔ 3؍جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری): چیرمین بی بی ایف (بیدر بیٹرمنٹ فاؤنڈیشن) کی جانب سے جاری اطلاع کے مطابق آج 4؍جنوری اتوار صبح 10بجے تا سہ پہر4بجے، شاہین پرواز ہال ، سپنالینڈمارک بالمقابل موتی (کالی) مسجد ، ائرپورٹ روڈ بیدر میں سادگی اور سعادت والے نکاح کے لئے دوبدو حسب منشاء اور حسب مزاج رشتوں کاانتخاب ہوگا۔انشاء اللہ اس پروگرام میں جناب اسماعیل علی خان سابق چیرمین الکٹری سٹی رگولراٹی اتھارٹی کمیشن، حیدرآباد( تلنگانہ)، منظور احمدجنرل سیکرٹری، ایم پی جے( تلنگانہ)، جناب اقبال علی صاحب سکریڑی انڈیا بیت المال گلبرگہ، جناب ایازشیخ وزڈم فاؤنڈیشن اُدگیر(مہاراشٹر) شریک رہیں گے۔ ذیل میں مختلف زمرہ جات ہیں جیسے ڈاکٹرس، گریجویٹس، ٹیچرس، ایم بی اے، ایم سی اے، آئی ٹی آئی ڈپلومہ، عالم؍عالمہ، حافظ؍حافظہ، فاضل؍فاضلہ، سرکاری ملازمین، پوسٹ گریجویٹس، ایم ٹیک، انجینئرس، پی یوسی، ایس ایس ایل سی، ٹیکنیشن اور تجارت پیشہ کے علاوہ بیوہ، مطلقہ، خلع یافتہ اور معذورین کے آپسی رشتوں کے لئے تقریب آج اتوار کو منعقد ہوگی۔ بیدرتعلقہ جات کے رشتوں کے خواہشمند ’’دوبدوپروگرام‘‘ میں اول وقت آکر اپنااندراج کرواسکتے ہیں۔ زائد تفصیلات کے لئے محمدرئیس الدین کے نمبر 9986547662 پررابطہ کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے