بیدر۔ 3؍جنوری (پریس نوٹ): بیدر کی 35سالہ قدیم ادبی تنظیم ’’یاران ِ ادب‘‘ کی اطلاع کے بموجب آج ہفتہ 3؍جنوری کو استادالشعراء ، شاعرحیات اور فخرِ کرناٹک حضرت رشید احمد رشید ؔ کی40؍ویں برسی کے موقع پرگورنمنٹ ہائیرپرائمری اسکول (کے پی ایس) ،راؤ تعلیم بیدر کے ننھے منے طلبہ نے شاعر حیات رشید احمد رشید ؔکے لئے دعا ئے مغفرت کی۔ جناب یوسف رحیم بیدری نے اس موقع پر حضرت رشید احمد رشید ؔکو طلبہ سے متعارف کرواتے ہوئے ان کے اوران کی اہلیہ مرحومہ کے حق میں دعاء کی ۔ بچوں نے آمین کہا ۔ اس موقع پر مذکورہ اسکول کے اساتذہ جناب محمد اعظم پاشاہ ، جناب محمد امیرالدین ، جناب محمدایوب علی سابق صدر یاران ِا دب بیدر اور سرا ج الحسن شادمان کے علاوہ طلبہ وطالبات موجودتھے ۔ آخر میں طلبہ وطالبات میں  بسکٹ اور چاکلیٹ تقسیم کئے گئے۔ واضح رہے کہ آغاز میں طلبہ وطالبات کو بتایاگیاکہ آج 13؍رجب المرجب ہے اور آج ہی کے دن حضرت علی شیر خدا پیدا ہوئے تھے۔ ان کے بارے میں تحریر کی گئی اپنی تازہ منقبت بھی میرؔبیدری نے طلبہ کو سنائی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے