بیدر. 5/جنوری (راست): منااکھیلی کے کانگریسی قائد اور ہمنا آباد تعلقہ پنچایت کے سابق صدر جناب محمد نورالدین مستان نے آج دوشنبہ کو اردو صحافی، شاعر وادیب جناب محمد یوسف رحیم بیدری سے بیدر پہنچ کر ملاقات کی. اور صحت سے متعلق دریافت کیا. جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے احتیاط اور پرہیز کرنے کی تلقین کی. جناب یوسف رحیم بیدری نے نورالدین مستان سے اظہار تشکر کیا اور انکے لئے دعا فرمائی۔
