منااکھیلی۔4/جنوری (عبدالقدیر لشکری): بیدر ضلع کے چٹگوپہ میں جمعرات کو ایک راس کرنے والی مشین کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ایک آٹو ڈرائیور کو چٹگوپہ گورنمینٹ ہاسپٹل کی جانب سے زائد علاج کے لئے بریمس اسپتال بیدر منتقل کیا گیا لیکن دوران علاج اس شخص کی موت واقع ہوگئی۔ متوفی کی شناخت محمد خالد ولد چاند پاشاہ انعامدار(42سالہ) کے طور پر کی گئی ہے جو چٹگوپہ تعلقہ کے نرنا دیہات سے ہیں۔
راس کرنے والے مشین کے بریک فیل ہونے سے ڈرائیور نے گاڑی کو سڑک کے کنارے کھڑی آٹو سے ٹکرا گئی جس سے آٹو مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور اس حادثے میں آٹو ڈرائیور کی موت ہوگئی۔
