ظہیرآباد/کوہیر۔6جنوری(مشرقی آواز جدید): تلنگانہ اسٹیٹ یس سی اور یس ٹی کمیشن کے چیرمین بکی وینکیا نے خبردار کیا ہے کہ ایس سی اور ایس ٹی پر حملوں کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایس سی اور ایس ٹی پر جاری حملوں میں لاپرواہی برتنے والے عہدیداروں کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی۔
تفصیلات کے بموجب گزشتہ ماہ کوہیر منڈل کے سجاپور گاؤں میں واقع بیگاری رامولو کے مکان کو منہدم کیے جانے کے بعد متاثرہ کے اہل خانہ نے یس سی، یس ٹی کمیشن سے ملاقات کرکے جامع انکوائری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس تناظر میں، کمیشن کے چیئرمین بکی وینکیا اور کمیشن کے رکن رام بابو نائک نے، جنہوں نے منگل کو سجا پور گاؤں کا دورہ کیا۔ متاثرہ بیگاری رامولو کو 25,000 ہزار روپئے اپنے ذاتی صرفہ سے دیا۔ بعد ازاں مکان کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ حکومت تلنگانہ سے نمائندگی کرکے 5 لاکھ روپئے کی لاگت سے مکان تعمیر کیا جائے گا۔
 مزید اس موقع پر منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بکی وینکیا نے کہا کہ وہ متاثرہ کو معاوضہ فراہم کرنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی اور ایس ٹی پر حملوں کے معاملے میں محکمہ پولیس کی غفلت برتی جارہی ہے اور متاثرین کے ساتھ کھڑے ہونے کے بجائے حملہ آوروں کے ساتھ کھڑا ہونا درست نہیں ہے۔ انہوں نے حکم دیا کہ دیہات میں دوستانہ ماحول کو خراب کرنے والے اقدامات کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے واقعات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکنے کے لیے حکام کی جانب سے سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایس سی اور ایس ٹی کمیشن مکمل انصاف ملنے تک متاثرہ کے ساتھ کھڑا رہے گا۔واضح رھےکہ
اس پروگرام میں ظہیر آباد کے ایم ایل اے مانک راؤ، آر ڈی او دیوجا، ڈی ڈی سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ اکھلیش ریڈی، ایم پی ڈی او، تحصیلدار سپریہ، پولیس افسران، ایس سی اور ایس ٹی اسوسی ایشن کے نمائندوں اور گاؤں کے لوگوں نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے