بیدر۔ 6؍جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری): کلبرگی-بیدر-یادگیری دودھ یونین کے سابق صدر اور موجودہ ڈائریکٹر ملکارجن برادار ( روزنامہ پریہار) نے چیف منسٹر سدرامیا کی جانب سے سب سے طویل مدت تک چیف منسٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کا ریکارڈ قائم کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔سدرامیا پہلے ہی 7 سال اور 239 دن ریاست کی سربراہی سنبھال چکے ہیں، جس نے سابق وزیر اعلیٰ ڈی دیوراج ارس کے ریکارڈ کی برابری کی ہے۔دوسری بار وزیر اعلیٰ بننے والے سدرامیا نے درجنوں فلاحی اسکیموں کے ذریعے ریاست کے عوام کا دل جیت لیا ہے۔ وہ ریاست کو ملک میں ایک ماڈل ریاست بنانے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔موصوف ملیکارجن برادار نے کہا کہ وہ ایک وژنری اور بے داغ سیاست دان ہیں جو بسوا تتوا کے راستے پر آگے بڑھ رہے ہیں۔جب بھی وہ اقتدار میں آئے، انہوں نے غریبوں، دلتوں، کمزوروں، استحصال زدہ، پسماندہ طبقات، خواتین اور نوجوانوں سمیت سب کی فلاح و بہبود کے لیے بہت سی اسکیمیں نافذ کیں۔ انہوں نے کہا کہ گر ہ لکشمی، گرہ جیوتی، یووا ندھی، انا بھاگیہ، اندرا کینٹین، کشیر بھاگیہ، ودیا سری اور دیگر جیسی اسکیموں نے لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لائی ہے۔سدرامیا تمام برادریوں کے رہنما ہیں۔ لوگوں کو ان سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ لہٰذا، لوگ چاہتے ہیں کہ وہ طویل عرصے تک جاری رہے۔
انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ موجودہ مدت کے اختتام تک ان کی طرف سے مزید بہت سے ترقیاتی کام کروائے جائیں گے۔کمیونٹی کے لیے یہ فخر اور قابل ستائش بات ہے کہ کربا برادری کے ایک رہنما نے ریاستی اور قومی سطح پر اپنی شناخت بنائی ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ انہوں نے بیدر ضلع میں بھی کئی اہم کام انجام دئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے