دھن گھٹا سنت کبیر نگر
عقیل احمد خان
دارالعلوم اشرفیہ دیوبند ضلع سہارنپور میں مولانا حمیداللہ قاسمی کبیرنگری کی کتابوں کا رسم اجراء ادارہ کے مہتمم و شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد سالم اشرف صاحب قاسمی اور جملہ اساتذہ کرام کی موجودگی میں عمل میں آیا، جس میں درج ذیل کتابوں کا مختصرا تعارف بھی ہے :
1 ۔ یاران باصفا.
یہ کتاب اعلی حضرت مولانا شاہ عبدالرحیم صاحب رائے پوری اور شیخ الہند حضرت مولانا محمود حسن دیوبندی رحمہم اللہ کے آپسی تعلقات اور ہمدردیاں بڑے نرالے اچھوتے انداز میں بیان کیا گیا ہے، نیز دونوں حضرات کے آپسی خطوط سے بھی کتاب کو مزین کیا گیا ہے، یہ کتاب پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے۔
2 ۔ مولانا مشتاق احمد صاحب قاسمی ایک باکمال شخصیت.
یہ کتاب مدرسہ عربیہ رحمانیہ نورالعلوم جوری کے سرپرست اور خزانچی مولانا مشتاق احمد صاحب قاسمی کی حیات و خدمات پر مشتمل ایک اچھا خاصا تعارف ہے۔۔
3 ۔ نورالعلوم جوری ماضی اور حال کے آئینے میں.
اس کتاب میں مدرسہ عربیہ رحمانیہ نورالعلوم جوری کے ماضی اور حال کی منظر کشی کی گئی ہے کہ یہ ادارہ کس طرح وجود میں آیا اور اس کو بام عروج تک پہنچانے میں کس شخصیت کا رول اور کردار رہا ہے۔۔
4 ۔ توشہ آخرت۔
یہ کتاب جامعہ قاسمیہ شاہی مرادآباد کے سابق مہتمم جناب الحاج حضرت مولانا محمد عمر صاحب قاسمی مجاہد پوری نوراللہ مرقدہ کے مضامین کا وہ حسین گلدستہ ہے کہ جس کو مولانا حمیداللہ قاسمی کبیرنگری نے بڑے اچھے انداز میں مرتب کیا ہے، یہ کتاب بھی پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے۔۔
بہرکیف یہ چند کتابیں حضرت مولانا محمد سالم اشرف صاحب قاسمی زیدمعالیکم کے ہاتھوں اور مولانا مفتی اظہار عالم صاحب قاسمی، مولانا مفتی محمد اطہر صاحب، مولانا مفتی ناصر صاحب، مولانا مفتی احمداللہ صاحب، مولانا مفتی محمد انس صاحب اور معززین شہر کی موجودگی میں ان کتابوں کا رسم اجراء منعقد ہوا، یہ بات واضح کردیا بہت ضروری ہے کہ شیخ محمد سالم اشرف صاحب قاسمی گلزار علم وادب کا وہ مہکتا پھول ہیں کہ جن کی مہک برِصغیر ہندو پاک کے علاوہ کئی ملکوں میں اپنی ایک شناخت رکھتے ہیں، چونکہ آپ بیک وقت ایک جید عالم دین ہونے کے ساتھ مفسر قرآن، خطیب بے مثال، کئی اداروں کے روح رواں اور جیلانی نسبت کے بزرگ ہیں۔۔
