دھن گھٹا، سنت کبیر نگر (عقیل احمد خان): مدرسہ دعوۃ الحق امریا بازار ناون کے ہونہار طالب علم حافظ محمد حذیفہ مے کم عمری ہی میں اپنا حفظ قرآن مکمل کرلیا۔اور مہمانوں واساتذہ کے نہایت ہی دلسوز انداز میں قرآن پاک کی آخری آیات کی تلاوت کرکے حافظ کے لقب سے ملقب ہوگئے۔
حافظ محمد حذیفہ معروف خطیب و ماہر امراض روحانی قاری صادق علی ناظم مدرسہ عربیہ سراج العلوم کھدرا پوسٹ بھوانی پور ضلع بستی کے فرزند ارجمند ہیں۔ جنہوں نے نہایت تندہی اور جانفشانی سے اپنے استاذ قاری ابرار احمد کے زیر نگرانی اپنا حفظ نہایت ہی کم عرصے میں مکمل کرلیا۔ان کی اس کامیابی پر علماء دانشوران نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے والد کی توجہات کا اعتراف کرتے ہوئے روشن مستقبل کی دعائیں کی ہیں ۔جن میں مولانا حافظ عبد الطيف مگہر صدر مدرس مدرسہ سراج العلوم کھدرا، مولانا عبد المنان قاسمی مہتمم مدرسہ دعوۃ الحق امریا۔ قاری ابوالکلام شمسی استاذ مدرسہ معین الاسلام چھتہی۔ مولانا آس محمد حقی نائب ناظم مدرسہ مرکزی معراج العلوم پوکھرہ چھتہی۔مولانا اسرار الحق حلیمی مہتمم جامعہ فیض مسیح الامت چھپرا۔حافظ بیت اللہ بانی مدرسہ بیت العلوم کٹہا۔مولانا عبد الغفار گردھر پور وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں _
