چکھلی ضلع بلڈانہ 13 جنوری (ذوالقرنین احمد): بلڈانہ ضلع کےچکھلی تعلقہ میں گٹکے کی غیر قانونی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرنے کو لے کر لبیک گروپ کے صدر شعیب احمد شاہ عرف موسا نے بلڈانہ ضلع کے پولس آفیسر کو چکھلی کے علاقے میں غیر قانونی گٹکے اور تمباکو کی فروخت پر سختی سے پابندی عائد کرنے کو لے کر ایک محضر پیش کیا ہے۔

چکھلی کے علاقے میں ایک عرصے سے گٹکے، تمباکو اور دیگر نشہ آور اشیاء کی غیر قانونی خرید و فروخت جاری ہے جو کہ نہ صرف صحت کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ مقامی قوانین اور حفاظتی ہدایات کی بھی خلاف ورزی ہے۔ یہ صورت حال خاص طور پر نوجوان نسل اور بچوں میں انتہائی تشویشناک بن چکی ہے۔ چکھلی ہی نہیں بلکہ پورے مہاراشٹر میں گٹکے کا کاروبار جاری ہے اور ساتھ ہی نشہ آور مواد بھی فروخت ہورہا ہے جس سے عام شہریوں میں خوف کا ماحول ہے کیونکہ نشہ کرنے والے نشہ کے آدی ہورفے ہیں اور جب نشہ کے لیے ان کے پاس پیسہ نہیں ہوتا تب یہ لوگ چوریاں کرتے ہیں یہاں تک کے عام انسانوں پر حملہ تک کرتے ہیں یہ بہت ہی سنگین مسئلہ بنتا جارہاہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے