ہاسن۔ 15؍جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری): ساؤتھ انڈیا میں معیاری، ہمہ جہت اور اخلاقی اقدار سے ہم آہنگ تعلیم فراہم کرنے والا ایک ممتاز ادارہ منصورہ کالج،ہاسن  (کرناٹک) تیزی سے تعلیمی میدان میں اپنی مضبوط شناخت قائم کر رہا ہے۔ یہ ادارہ لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے لیے جدید تعلیمی تقاضوں کے مطابق تعلیم فراہم کر رہا ہے، جہاں دینی و اخلاقی تربیت کے ساتھ عصری علوم کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے۔ منصورہ کالج میں طلبہ و طالبات کے لیے رہائشی تعلیم کا معقول اور منظم انتظام موجود ہے، جو اسے جنوبی ہند کے چند نمایاں تعلیمی اداروں میں شامل کرتا ہے۔ ادارہ فی الحال نرسری سے  دسویں جماعت تک تعلیم فراہم کر رہا ہے، جبکہ آئندہ تعلیمی سیشن سے گیارہویں اور بارہویں جماعت کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔خصوصی بات یہ ہے کہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کے لیے دو سالہ انٹیگریٹڈ کورس متعارف کرایا جا رہا ہے، جس میں NEET اور JEE جیسے اہم قومی سطح کے مقابلہ جاتی امتحانات کی مربوط کوچنگ بھی شامل ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد طلبہ کو میڈیکل اور انجینئرنگ کے اعلیٰ تعلیمی مواقع کے لیے مؤثر طور پر تیار کرنا ہے۔منصورہ کالج جماعت اسلامی ہند، حلقہ کرناٹک کی نگرانی میں خدمات انجام دے رہا ہے۔ ادارے کے صدر امیرِ حلقہ جماعت اسلامی ہند، کرناٹک ڈاکٹر سعد بلگامی ہیں، جبکہ ڈاکٹر محمد طہ متین ادارے کے ورکنگ پریسیڈنٹ کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ادارے کے بورڈ آف ٹرسٹیز میں ملک کی معروف تعلیمی و ملی شخصیات شامل ہیں، جن میں جناب سید تنویر احمد (سیکرٹری جماعت اسلامی ہند و ڈائریکٹر مرکزی تعلیمی بورڈ) اور جناب محمد آصف الدین (پریسیڈنٹ، وزڈم گروپ آف انسٹی ٹیوشنز) نمایاں ہیں۔منصورہ کالج کے سیکرٹری جناب یاسر سعید ادارے کے انتظامی و تعلیمی امور کو نہایت ذمہ داری اور حسنِ تدبیر کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔اس ادارے کو ساؤتھ انڈیا  کے ایک اور معروف ادارہ شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کا تعاون بھی حاصل ہے۔ نیٹ کی کوچنگ کے لیے ادارہ شاہین سے اشتراک کیا ہوا ہے۔ منصورہ کالج، ہاسن، ساؤتھ انڈیا میں معیاری، اخلاقی اور ہمہ گیر تعلیم کے خواہشمند طلبہ کے لیے ایک روشن اور محفوظ تعلیمی مستقبل کی ضمانت بن کر ابھر رہا ہے۔ادارے میں داخلے کے خواہشمند طلبہ و طالبات اور ان کے سرپرست مزید معلومات اور داخلے سے متعلق تفصیلات کے لیے سعادت اللہ کوتوال سے 8073573412 پررابطہ کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے