ایوارڈ عرش ڈگری کالج بستی کے چیئرمین جناب عبدالاحد صاحب نے حاصل کیا۔ 

تاریخ گواہ ہے کہ محنت سے بہت کچھ ممکن ہو جاتا ہے اور مسلسل جدوجہد اور مخلصانہ کوششوں سے راستے ہموار ہوتے ہیں اور کامیابی قدم چومتی ہے۔ یہ کامیابی چاہے کسی سماجی، سیاسی، مذہبی یا تعلیمی میدان میں ہو، یہ سب جہد مسلسل کے بعد ہی ہوتا ہے۔ اسی محنت اور سماجی و تعلیمی جذبے کی بدولت جناب عبدالاحد صاحب چیئر مین عرش ڈگری کالج بستی نے ایک شان دار تاریخ رقم کی ہے۔

اور مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد کی جانب سے دوسرا بیسٹ کالج ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار گریٹ انڈیا نیشنل اکیڈمی سدھارتھ نگر کے چیئر مین جناب نوراللہ خان نے مبارک باد دیتے ہوئے کیا اور مزید کہاکہ مشرقی یوپی میں عرش کالج نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے اور اعلی تعلیم کو سماج کے عام طبقات بالخصوص مسلمانوں اور اردو سے وابستہ علماء اور فارغین مدارس تک بآسانی پہونچانے کا کام کیا ہے۔

عرش کالج کی شان دار کامیابی پر ڈاکٹر احمد حسین ایم۔ڈی ( نور ہاسپٹل، سنئی چوراہا سدھارتھ نگر) نے کہاکہ تعلیم کے میدان عرش کالج کے چیئرمین عبدالاحد صاحب ایک قابل قدر کام کررہے ہیں اور یہ کامیابی ان کی حددرجہ علم دوستی کا ثمرہ ہے۔

ڈاکٹر مامون عبدالعزیز ( اندر پرستھ یونیورسٹی، دہلی نے کہاکہ یہ اعلی تعلیم کے حوالے سے شان دار کوشش ہے اور بطور خاص فارغین مدارس کیلئے سنہری موقع ہے جو عرش کالج فراہم کررہا ہے۔

سیف الرحمان ندوی، ڈائریکٹر عمر حبیب سیون اسکائی اکیڈمی (مانک چند چوراہا، بستی) نے مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ عرش کالج نے اور فرش کا فرق مٹاکر سب کو یہاں تک کہ نسواں مدارس کی بچیوں تک کیلئے گریجویشن کی تعلیم کا نظم کیا ہے جو ایک نہایت قابل قدر کوشش ہے۔

بی ٹی ایس گروپ اور ہائی ریج سولیوشن کے ڈائریکٹر جناب عتیق خان نے کہاکہ عرش کالج میں زیر تعلیم کئی اضلاع کے ڈیڑھ ہزار طلبہ کی تعداد نہ صرف تعلیم کی جانب ایک اشارہ کرتی ہے بلکہ یہ تعداد اس بات کی دلیل ہے کہ عرش ڈگری کالج کے چیئرمین جناب ڈاکٹر عبدالاحد صاحب نے بہت دور اندیشی سے کام لیا ہے اور اس علاقے کی ایک بڑی ضرورت کی تکمیل کی شان دار مہم چلائی ہے۔

یہ ایوارڈ عرش کالج بستی کو سینٹر فار ڈسٹینس اینڈ آن لائن ایجوکیشن حیدرآباد کے پروفیسر جناب رضاءاللہ خان اور مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر جناب پروفیسر عین الحسن صاحب کے بدست ملا ہے۔

عرش ڈگری کالج کی بڑھتی مقبولیت اور بیسٹ کالج ایوارڈ پر معروف علم دوست شخصیت کے مالک جناب ڈاکٹر زاہد احسن صاحب نے دلی مبارک باد پیش کیا اور کہاکہ ملت میں ایسے افراد کی شدید ضرورت ہے جو سرسید کے “مشن تعلیم “ کو آگے لے جا سکیں ۔ ڈاکٹر زاہد احسن ، بانسی نے کہاکہ تعلیم ایک موثر چیز ہے جو ہر قوم کو مضبوط کرتی ہے اور عرش کالج ایک پور ہاؤس کا کام کررہا ہے۔

نوجوان کانگریس لیڈر جناب جاوید اشرف خان نے کہاکہ عرش کالج جیسے مزید کالجز کی ضرورت ہے جو باوقار معاشرے کی تعمیر پر سنجیدہ کام کا جذبہ رکھتے ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے