بیدر۔ 20؍جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری): رویش کمار نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر بیس گھنٹہ قبل Bring it Todayلکھ کر اپنی تصویراپنی کتاب Ravish Kumar The Free Voiceکے ساتھ لگائی ہے۔ ان کے ہاتھ میں کتاب کاایک نسخہ ہے جب کہ نیچے دونسخے رکھے ہوئے ہیں۔ مختلف منفی اور مثبت تبصرے تصویر اور کتاب کے حوالے سے ہیں۔ جو یہاں درج کئے جارہے ہیں۔ پہلے مثبت تبصرے ۔ راہل سائنی نامی شخص لکھتاہے I Have Purchased in 2020وہ ہی پڑھ سکتاہے جس میں ہمت ہے ۔ دیش کو بچانے کی ۔ نیچے ہندی والی کتاب کا ٹائٹل اپلو ڈ کیاہے جس میں لکھاہے ’’رویش کمار ۔ بولنا ہی ہے۔ لوک تنتر، سنسکرتی اور راشٹر کے بارے میں ‘‘ ّآدتی پمار نے ایک صفحہ کا فوٹو شیئر کرتے ہوئے رومن میں لکھا ’’یہی پڑھ رہی تھی ابھی ابھی‘‘ اجے سنگھ رومن میں لکھتے ہیں ’’آپ اپنے ہاتھ سے دوگے تو میں ضرور آؤں گالینے‘‘ محمد آصف کاکہناتھا ’’تبھی یوٹیوب پر کچھ دن سے ویڈیو کم آرہا تھا‘‘ بھرت کمار نے رومن میں لکھ کر پوچھا ہے ’’کیا یہ ہندی میں ہے‘‘ شویتا رجک ہندی میں لکھتی ہیں ’’بہت اچھا ہے سر، آپ کا ویڈیو ابھی تک نہیں ملا ‘‘ پرشانت کمار سنگھ ہندی میں لکھ کر پوچھ رہے ہیں ’’کتنی قیمت ہے، کیسے پراپت ہوگی؟‘‘ کرشنا بھارتی نے ہندی میں لکھاہے ’’بیش قیمتی‘‘، محمد جلال الدین رومن میں ’’سر، آپ کا سگنیچر والا بک چاہیے‘‘، وجے شری انڈیا ہندی میں ’’میرے پاس ہندی ورژن ہے‘‘ اب آپ منفی آراء بھی ملاحظہ کیجئے۔ جین کپلیش گرجر کا منفی کمنٹ ہے ’’سوروں کی بھی بُک ہوتی ہے ‘‘ ، نشو نشو کاسوال ’’فری میں ہے کیا؟‘‘،وشال جین رومن میں ’’کتنے روپئے کلو دوگے کباڑ میں ‘‘، کارتک جانگرا رومن میں کہہ رہے ہیں ’’نام کچھ اور رکھتاتھا، کانگریس سے ریلیٹڈ‘‘، ڈاکٹر پریانکا ویدک کاہندی میں اعتراض ہے کہ ’’پہلے پستک کانام لکھاجاتاہے، پھر لیکھک کا ۔ ہر جگہ الٹ جانااچھانہیں‘‘، مہیش کمار وشوا کرما رومن میں ’’فری میں بھی نئیں لیں گے رے‘‘، کالو کال پہیلیا نامی شخص رومن انگریزی میں لکھتاہے ’’ٹھنڈ کا سمے ہے، آگ جلانے کے لئے یہ بک سہی رہے گی‘‘ روی مودی نامی شخص رومن انگریزی میں لکھتاہے ’’کانگریس مطلب فری ہوتاہے ‘‘کٹ نیتی نام کے اکاؤنٹ سے ہندی میں رائے دی گئی ہے کہ ’’شکشا توشیرنی کادودھ ہے ۔ اور آپ شیر کادودھ بانٹ رہے ہیں ربیش جی ‘‘، لنگ راجوکباڈی رومن میں ’’ہم نہیں لائیں گے ‘‘، میوربھانوشالی نے ہندی میں لکھاہے ’’آج ہی لے لو تاکہ اس بے روزگار پترکار کا گھر چل سکے ‘‘۔ بپل منڈل رومن میں ’’خریدنا تو پڑے گا ہی ، اس کے اوپر موتنا ہے نا‘‘، چودھری راج بیر سنگھ رومن میں ’’کوئی گدھا ہی لے گا بے‘‘، سوربھ شریواستو رومن میں ’’روی کمار دا پیڈوائس ہونا چاہیے بک کا ٹائٹل ‘‘ اور بھی منفی اور مثبت783 آراء ہیں۔ جب کہ 13؍ہزار افراد نے اس ٹائٹل کو لائیک کیاہے ۔ اور187 افراد نے شیئر کیاہے۔
