دھن گھٹا سنت کبیر نگر (عقیل احمد خان):  تحصیل دھن گھٹا حلقہ واقع مدرسہ عربیہ مرکزی معراج العلوم پوکھرا چھتہی کے ہونہار طالب علم محمد آصف بن شکیل احمد قصبہ چھتہی نے اپنے مدرسہ اور والدین کا نام روشن کیا۔

محمد آصف سلمہ نے تین سال قبل مدرسہ کے صدر المدرسین حافظ محمد ابرار صاحب مرحوم و مغفور کے پاس حفظ کلام اللہ شریف کا آغاز کیا تھا اور امسال قاری محمد احمد صاحب ثاقبی کی نگرانی میں قرآن پاک کا دور مکمل کرلیا۔

 مورخہ یکم شعبان المعظم 1447 بروز منگل سلمہ نے مولانا محمد مستقیم صاحب قاسمی بلرامپوری و مولانا و قاری آس محمد صاحب کی نگرانی میں ایک ہی نشست میں مکمل قرآن پاک سنانے کا شرف حاصل کیا۔

آج بروز منگل علی الصبح بعد نمازِ فجر ہی سے مولانا عنایت اللہ صاحب قاسمی حافظ وسیم القدر صاحب، حافظ سمیع اللہ یک بعد دیگرے، محمد آصف سلمہ کا قرآن پاک سنا اور دعاؤں سے نوازا۔

مدرسہ کے ناظم مولانا محمد مستقیم صاحب قاسمی بلرامپوری نے طالب علم محمد آصف سلمہ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان شاءاللہ جلد ہی کسی دن ان کو اعزاز اور خصوصی انعام سے نوازا جائے گا اور آئندہ سال بھی جو طلبہ بیک وقت نشست میں قرآن پاک حفظ سنائیں گے ان کو ان شاءاللہ دو ہزار روپیہ کا گرانقدر انعام دیا جائے گا۔

مذکورہ خبر مدرسہ کے نائب ناظم مولانا آس محمد حقی نے ایک پریس کانفرنس کے زریعے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے