منااکھیلی۔24؍جنوری (عبدالقدیر لشکری): بیدر ضلع کے ڈی سی سی بینک میں منعقدہ ایک روزہ تربیتی اجلاس کا کرناٹک اسٹیٹ کوآپریٹیو فیڈریشن کے ڈائریکٹر بیدر ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو یونین کے صدر اور ڈی سی سی بینک کے نائب صدر مسٹر ابھیشیک پاٹل (کانگریسی قائد )کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا جس میں بیدر ضلع بنیادی زرعی کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے صدور اور نائب صدور کے لیے ایک روزہ ریاستی سطح کے خصوصی تربیتی پروگرام رکھا گیا تھا، اس ایک روزہ تربیتی اجلاس کو ڈسٹرکٹ کوآپریٹو سنٹرل بینک بیدر اور کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ بیدر کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا ۔
اس موقع پر بورڈ آف ڈائرکٹرس کے تمام ڈائرکٹرس، ڈی سی سی بینک کی ڈائرکٹر شکنتلا کے بیلداڑے، نیلامبیکا میڈم بیدر اے آر سی ایس، سبرامنیا پربھو، اور تمام پی کے۔ پی ایس بیدر ضلع کے صدر اور نائب صدر ، عملہ اور دیگر لوگ موجود تھے
