منااکھیلی۔03/جنوری (عبدالقدیر لشکری): کرناٹک اسٹیٹ کوآپریٹو فیڈریشن کے ڈائریکٹر اور ڈی سی سی بینک کے نائب صدرو نوجوان لیڈر ابھیشیک آر پاٹل نے ہمناباد تعلقہ کے گڑونتی دیہات میں گورنمنٹ ہائی اسکول کے طلباء وطالبات کو اپنی جانب سے مفت یونیفارم اور پین تحفتاً پیش کیا۔تمام طلبہ نے ابھیشیک پاٹل کا شکریہ اداکرتے ہوئے یونیفارم اور قلم حاصل کیا۔ اس موقع پر کانگریس کے دیہی صدر اومکار تمبا، شری ویریش، بسواراج، روی چندر، مرتضیٰ، رنجیت، اور دیہات کے دیگر قائدین اور اساتذہ موجود تھے۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔
