ظہیرآباد 17/ فروری(مشرقی آوازجدید): حالیہ انتخابات میں ظہیرآباد میونسپلٹی کی چیرمین شپ کانگریس نے جیت لی۔تفصیلات کے بموجب وارڈ نمبر 15 کے کونسلر مسٹر یونس کو چیرمین اور وارڈ نمبر 16 کے مسز سریشا سریندر ریڈی کو وائس چیرمین کی حیثیت سے متفقہ طور پر، آر ڈی او، دیوجا کی موجودگی میں دونوں کی حلف برداری عمل میں آئی۔کانگریس کو یم آئی  یم اور آزاد امیدواروں کی حمایت حاصل رہی۔ واضح رھےکہ انتخابات میں وارڈ 15 سے مسٹر یونس نے 943 ووٹ لیکر جیت حاصل کی۔اسی طرح مسز سریشا نے وارڈ نمبر 16 سے514 ووٹ لیکر جیت حاصل کی۔
اس موقع پر دیگر سرکاری عہدیداران بھی موجود تھے نو منتخب چیرمین وائس چیرمین کو مبارکباد دیتے ہوئے شہر کی ترقی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے