بیدر۔17؍ فروری (محمدیوسف رحیم بیدری): شہر بیدر میں تشخیصی سہولیات کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر میٹرو لیابس (Metro Labs) کا افتتاح آج مقررہ وقت کے مطابق عمل میں آیا۔ افتتاحی تقریب میں ریاستی وزیر حج اور بلدیہ جناب الحاج محمد رحیم خان نے فیتہ کاٹ کر میٹرو لیابس کا باضابطہ افتتاح کیا اور لیابس کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیدر کے عوام کو جدید طبی سہولتیں فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور میٹرو لیابس اس سمت میں ایک قابلِ مبارک قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید تشخیصی سہولیات کے ذریعہ عوام کو بہتر، بروقت اور معیاری رپورٹس میسر آئیں گی، جس سے علاج میں آسانی پیدا ہوگی اور عوام کو دوسرے شہروں کا رخ کرنے کی ضرورت کم ہوگی۔واضح رہے کہ یہ لیابس پہلی منزل جیو مارٹ کے اوپرپرنس کمپلیکس ,سرکاری اسپتال کے قریب واقع ہے قائم کیا گیا ہے۔ تقریب میں جناب عبدالمنان سیٹھ سکریڑی KPCC،جناب محمد غوث صدر بلدیہ ، ڈاکٹر محمد مقصود چندا صدر ایم ار یف بیدر،محمد یونس صدیقی سوشیل ورکرس ،محمد عمران صدیقی ،محمد شعیب صدیقی ،شہر کی مختلف سیاسی، سماجی و طبی شخصیات کے علاوہ عوام کی بھی بڑی تعداد موجود رہی۔ آخر میں انتظامیہ نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ میٹرو لیابس میں جدید تشخیصی سہولیات فراہم کی جائیں گی جس سے بیدر کے عوام کو بہتر طبی خدمات میسر آئیں گی۔لیابس کے مالک جناب سید مقصود علی سیکرٹری آٹو رکشاء ٹرالی یونین اور ان کا گروپ تمام معزز مہمانوں کا خرمقدم کیا۔تمام مہمانوں کے لیے پر تکلف ضیافت کا اہتمام کرنے کی اطلاع جناب عبدالصمدمنجووالا نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے