بیدر۔ 17؍فروری (محمدیوسف رحیم بیدری): کرناٹکا مسلم متحدہ  محاذ کے دفتر کوئنس روڈ دارالسلام میں سرپرست علماء اور ذمہ داران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔حافظ و قاری محمد فاروق صاحب کی تلاوت سے نشست کا آغاز ہوا،جناب مسعود عبدالقادر صاحب کنوینر محاذ نے افتتاحی کلمات میں ریاست کے حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی آر بہت جلد کرناٹکا میں نافذ ہوگا،میاپننگ کا کام جاری ہے،اس سلسلے میں سرکار کی سرد مہری تشویش کا پہلو ہے۔بجٹ اور ملت کے مختلف امور کا بھی تذکرہ فرمایا،مولانا مفتی مقصود عمران رشادی،مولانا مفتی افتخار احمد صاحب قاسمی،ڈاکٹر سعد محمد بلگامی صاحب،مولانا عبدالرحیم رشادی صاحب ریاست کے حالات، حکومت کی کارکردگی اور مسلمانوں کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے محاذ کے لئے لائحہ عمل کے طورپر رہنمائی فرمائی۔جناب محمد یوسف کنی جوائنٹ کنوینر نے یددیلو کرناٹکا،میں ووٹ،میں رائٹ اور محاذ کی کارکردگی کا ذکر کیا۔اس موقع پر جناب اعجاز احمد بخاری،جناب اللہ بخش اداولآمری صاحب،ڈاکٹر نسیم احمد،جناب اعجاز احمد،جناب محب اللہ امین،جناب جوہر کاشف،مولانا وحیدالدین خان صاحب عمری مدنی،جناب وزیر پاشاہ،جناب تفہیم اللہ معروف صاحب اور دیگر ذمہ داران شریک رہے۔اس بات کی اطلاع جناب محمدیوسف کنی نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے