بیدر۔ 21؍فروری (راست): دلت قائد جناب راج کمارمولبھارتی کی دختر نیک اختر سورنا کی شادی خانہ آبادی کل جمعہ کوان کے گاؤں حمیلہ پور میں اوراد کے رہنے والے نوشہ انیل کے ساتھ بخیروخوبی انجام پائی۔ جناب راج کمارمولبھارتی کی رہائش گاہ موقوعہ حمیلہ پور میں یہ شادی ہوئی۔ دلت قائد کو داماد کی مبارک باد دینے والوں میں کئی سیاست دان اور سماجی کارکن شامل رہے۔ سابق رکن اسمبلی جناب سید ذوالفقارہاشمی کے بھائی جناب غالب ؔہاشمی ، اردو شاعروصحافی جناب محمدیوسف رحیم بیدری ، اور دیگر مسلمان بھائیوں نے روزہ کے باوجود راج کمارمولبھارتی کے مکان پہنچ کر شادی کی مبارک باد پیش کی ۔ اور دولہادولہن کودعاؤں سے نوازا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے