منااکھیلی۔23/فروری (راست): اردو صحافی عبدالقدیر لشکری نے ماہ رمضان کے پیش نظر اہل اسلام اور خصوصاً ضلع بیدر کے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان اس ماہ کو اپنے تزکیہ کا مہینہ بنائیں۔قرآن مجید خوب پڑھیں۔نمازیں اور خصوصاً تراویح کا ہر دن اہتمام ہو، تراویح کو ضائع نہ فرمائیں۔دعاؤں کے ضمن میں مسلمانوں کے لئے بھی دعا کرنی چاہئے اسی طرح اعتکاف کرنے والے مساجد میں اعتکاف کریں اور پردہ نشین خواتین اپنے گھروں میں اعتکاف کریں۔عبدالقدیر لشکری نے اہل خیر حضرات سے اپنی زکوٰۃ مستحقین، مساکین،غربا،میں زکوٰۃ کا استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس رمضان کوامت مسلمہ کی بخشش کا ذریعہ بنادے۔ آمین ۔
