منااکھیلی۔27 فروری (عبدالقدیر لشکری): بیدر ضلع کے منااکھیلی میں  دلت تنظیم  وڑا میثلاتی بلگائے ہوراٹا سمیتی بیدرجنوب کی جانب سے اندرونی ریزرویشن کو لے کر ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ اس ریلی کی شروعات بیدر کراس سے ہوئی اور بالماں مندر سے ہوتے ہوئے منااکھیلی کے امبیڈکر سرکل پہنچی ۔ جہاں امبیڈکر کے مجسمہ پر ہار ڈالتے ہوئے احتجاج منظم کیا گیا۔ اندرونی ریزرویشن میں بلگائے(ہلیہ) برادری کے ساتھ نا انصافی کا الزام عائد کرتے ہوئے منااکھیلی میں ایک روزہ احتجاج منظم کیا گیا ۔سپریم کورٹ کے  2024 کے فیصلے کے بعد میں ریاستی حکومت نے درج فہرست ذاتوں کے لیے اندرونی ریزرویشن نافذ کیا ہے۔ ریٹائر جج جسٹس نا گموہن داس کی سربراہی میں قائم کی گئی کمیشن کی رپورٹ کی بنیاد پر ایس سی طبقات کو زمرہ اے، بی اور سی میں تقسیم کرتے ہوئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ تاہم درج فہرست ذات اندرونی ریزرویشن سے متعلق وڑا میثلاتی بلگائے ہوراٹا سمیتی بیدر جنوب نے الزام لگایا کے روسٹر پوائنٹس میں زمرہ A کو پہلا، زمرہ B کو نواں اور زمرہ C کو پندرہواں مقام دینا مساوی مواقع کے اصول کے منافی ہے۔ کمیٹی کے مطابق کسی بھی نوکری کے لئے زمرہ B اور C طبقات کو موقع نہیں ملنے کا اندیشہ ہے، جس سے ہمارے ساتھ نا انصافی ہوگی۔ منااکھیلی کے سینئر وکیل شنکر فرنگے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سماج کے ساتھ ریاستی حکومت نے ناانصافی کی ہے لہٰذا اس ریزرویشن میں تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے ۔آخر میں چٹگوپہ تعلقہ تحصیلدار منجوناتھ پنچڑ کو ایک یادداشت پیش کی گئی جس میں ریاستی گورنر اور ریاستی وزیر سماج کلیان کو مخاطب کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر دلیپ کمار ورما، راجکمار سندھے،راجکمار اگسی ،کاشی ناتھ گجگر،راہول بھنگور،شیوکمار متنگی،شانت کمار،سندیپ،اومکار منگلگی،ودیاساگر الیپور،گوتم بگدل،شیوکمار منگلگی،کاشی ناتھ بگدل،تپنا مالے،پربھاکر،سنجیوکمار کرن، راجکمار مول بھارتی،اور دیگر قائدین اور خواتین وغیرہ موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے