بیدر۔ 28؍فروری (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر کے گرو نگر میں واقع گرو نانک دیو پبلک اسکول کی 11 ویں جماعت کی ایک قابل فخر اور ہونہار طالبہ کماری کرت کور نے ریاستی اور قومی سطح پر اپنی شناخت بنائی ہے اور چھوٹی عمر میں ہی ایک محقق کے طور پر منتخب ہو کراپنی جانب توجہ مبذول کرائی ہے۔ اپنی بہترین علمی فضیلت اور سائنسی قابلیت کے ذریعے گرونانک ادارے کو بڑا اعزاز بخشا ہے۔انویشن 2024 کے تحت پیش کیے گئے جدید تحقیقی منصوبے ”نیچر سے نانوٹیک: Saponin-Capdigreen Nanoparticles for Environmental and Biomedical Applications” کو ریاستی اور قومی شناخت ملی ہے۔ کرناٹک حکومت کے محکمہ سائنس اور ٹکنالوجی نے سائنسی تحقیق کے میدان میں ان کی نمایاں شراکت کے اعتراف میں اس پروجیکٹ کو ریاستی سطح کے ایوارڈ کے لیے منتخب کیا ہے۔کیرت کور کو یہ باوقار ایوارڈ بنگلورو کے جواہر لعل نہرو آڈیٹوریم میں قومی یوم سائنس کے موقع پر منعقدہ ایک شاندار تقریب میں ملا۔ یہ کامیابی اسکول اور پوری تعلیمی برادری کے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔اس تقریب میں کرناٹک کے وزیر تعلیم جناب مدھو بنگارپا، وزراء شری پریانک کھرگے، شری بوس راجو اور ڈاکٹر کے سدھاکر اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے معززین شری گرو پرساد، شری کرن کمار اور شری سداشیو نے بھی اس تقریب میں شرکت کی اور طالبہ کے سائنسی جذبے کی تعریف کی۔اسکول کی چیئرپرسن ڈاکٹر ریشما کور نے طالبہ کیرت کور کی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور کیرت کور کو ادارے کواور خود کواس طرح کا اعزاز دلانے پر مبارکباد دی۔ پرنسپل مسز شرلی شیبا نے بھی ان کی محنت، لگن اور بہترین کارکردگی کے عزم کی تعریف کی۔ اسکول کی کمیونٹی نے بھی ڈاکٹر ریشما کور اور تمام اسٹاف ممبران کو نوجوان سائنسی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں مسلسل رہنمائی اور تعاون کے لیے مبارکبادپیش کی ۔ اس بات کی اطلاع شرلی شیباپرنسپل گرو نانک دیو پبلک ا سکول بیدرنے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے